نوجوان کے قتل کو خودکشی قرار دینے پر پراسیکیوٹر جنرل کا نوٹس

لاہور (کرائم رپورٹر) 20 سالہ نوجوان کے بہیمانہ قتل کو خودکشی قرار دینے پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ،ڈی پی او لیہ کو خصوصی کمیٹی بنا کر دوبارہ تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ پراسیکیوشن شکایت سیل میں نوجوان کے قتل کو خودکشی قرار دینے پرپولیس کی ناقص تفتیش کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ تفتیشی افسر جاوید اور مقدمہ کے مدعی پیش ہوئے، فرہاد علی شاہنیپولیس کی تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور کہاکہ پولیس کی تفتیش میں نقائص ہیں۔