رضوان مہدی کو اسلام آباد سے لاہور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تعینات کیاگیا
تبادلوں کا مقصد کارکردگی کو بہتر اور تمام زونز میں افسروں کی دستیابی یقینی بنانا ہے
لاہور(خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے(فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی )میں 28افسروں کے تبادلے کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔رضوان مہدی کا اسلام آباد سے لاہور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ،محمد جاوید سلطان کا لاہور سے کوئٹہ کاؤنٹر ٹیررازم ونگ ،اظہر ریاض کا لاہور سے فیصل آباد اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ،عبدالقیوم کالاہور ایئرپورٹ سے پشاور اینٹی کرپشن سرکل ،منعم بشیر چودھری کا لاہور سے کوہاٹ ڈی آئی خان کمپوزٹ سرکل ،ذیشان افضل کالاہور سے کراچی ایڈیشنل ڈی جی آفس ،گل شہناز اکرم کالاہور ایف آئی اے زون جبکہ شفقات جمال کاپشاور ایئرپورٹ سے ملتان ایئرپورٹ امیگریشن میں تبادلہ کر دیا گیا۔محمد صفیر احمد راولپنڈی سے اسلام آباد اینٹی کرپشن سرکل ،کوثرمحمود اسلام آباد سے گوجرانوالہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ،ساجد محمود اسلام آباد سے کراچی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ،مزام علی ملتان ایئرپورٹ سے پشاور ایف آئی اے زون ،سراج محمد پشاور ایئرپورٹ سے گوجرانوالہ ایف آئی اے زون ،یاسر عرفات پشاور سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد انٹرپول ،محمد یوسف گوجرانوالہ سے ملتان ایف آئی اے زون میں ،عمارہ قریشی کراچی سے اسلام آباد کارپوریٹ کرائم سرکل ،محمد ندیم اسلام آباد سے حیدرآباد شہید بینظیر آباد کمپوزٹ سرکل ،افروز احمد حید رآباد سے کراچی ایڈیشنل ڈی جی آفس میں تعینات ہوگئے۔عمیر ارشد کا کراچی سے کوئٹہ ایف آئی اے زون ،ملیکہ مختار کاکراچی ایڈیشنل ڈی جی آفس سے کراچی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ،بہزاد اعظم کاکراچی سے کوئٹہ ایف آئی اے زون ،وقاص احمد ورک کاکراچی سے گوادر کمپوزٹ سرکل ایف آئی اے کوئٹہ زون ،فاطمہ طلحہ زہرا کاسیالکوٹ ایئرپورٹ سے اسلام آباد کمرشل بینکنگ سرکل ،ابوبکر عثمان کا فیصل آباد سے پشاور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ،عبدالرحمن صدیقی کاکراچی ایڈیشنل ڈی جی آفس سے کوئٹہ ایف آئی اے زون ،محمد آصف کا گوادر سے کراچی ایف آئی اے زون جبکہ فیضان الحق کا اسلام آباد سے پشاور ایئرپورٹ امیگریشن میں تبادلہ کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام اس لئے کیاگیاکہ ایف آئی اے کے مختلف شعبوں کی کارکردگی بہتر اور تمام زونز میں افسروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔