اسلام آباد(بیورو رپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے2021 میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں عدم شواہد کی بنیاد پر 67 ملزموں کو بری کرتے ہوئے غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے موقف اپنایاکہ ملزمان پر تشدد سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ شہزاد ٹائون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔