پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی

کراچی(خصوصی رپورٹ )پاکستان میں معاشی استحکام اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث نوجوان سرمایہ کاروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اگست سے مئی تک 1 لاکھ 80 ہزار 148 نئے ریٹیل سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رجسٹر ہوئے، جبکہ 18 سے 30 سال کے نوجوان سرمایہ کار نئے رجسٹریشنز کا 41 فیصد رہے، جن کی تعداد 74 ہزار 629 ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماہانہ اوسطا 15 ہزار نئے اکائو نٹس کا اضافہ ہو رہا ہے، جن میں تقریبا 40 فیصد نوجوان سرمایہ کار شامل ہیں۔