افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے:گلبدین حکمت یار

اقتدار  افغان عوام کے حوالے کیا جائے تاکہ  سیاسی نظام اور حکومت کا فیصلہ کر سکیں 
طالبان کو جنگ اور امن میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا: حامیوں سے خطاب 
کابل(آئی این پی )افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے طالبان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقتدار  افغان عوام کے حوالے کیا جائے، افغانستان میں تبدیلی ناگزیر ہے اور بہت قریب ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گلبدین حکمت یار نے اپنے حامیوں سے آن لائن خطاب کے دوران کہا کہ  افغان عوام کو اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے ملک کے مستقبل کے سیاسی نظام اور حکومت کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ اقتدار افغان عوام کو منتقل ہونا چاہیے تاکہ عوام ایک کونسل منتخب کرسکیں اور ملک کے مستقبل کے سیاسی نظام اور حکومت کا فیصلہ کر سکیں۔گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ ملکی اور خارجہ پالیسی، بجٹ، جنگ اور امن سے متعلق فیصلے منتخب اداروں کے ذریعے کئے  جانے چاہئیں، عوام کی مرضی ہر آنے والے سیاسی نظام کی بنیاد ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو جنگ اور امن میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہوگا، افغانستان  میں تبدیلی ناگزیر ہے اور بہت قریب ہے