خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 5 ہزار سے متجاوز

پشاور(آئی این پی)موسم کی تبدیلی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 5 ہزار268 ہوگئی، صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد169 ہے۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 5 ہزار 98 مریض ڈینگی سے صحت یاب ہوچکے۔رپورٹ کے مطابق کوہاٹ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 3 ہزار 8 کیسز رپورٹ ہوئے، کوہاٹ میں ڈینگی کے 123 فعال کیسز موجود ہیں، پشاور میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 655 ہو گئی، صوبے میں ڈینگی سے اب تک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔ خیبرپختونخوا میں اکتوبرکے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ 2656 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈینگی بخار مچھروں کے کاٹنے سے پھیلنے والی ایک عام بیماری ہے۔ ڈینگی کی سب سے اہم علامت تیز بخار کے ساتھ جسم اور پٹھوں میں درد کا ہونا ہے۔ البتہ زیادہ بیمار ہونے کی صورت میں جسم پر دھبے نمایاں ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی ، خون کے بہنے اور موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔محققین کی جانب سے ڈینگی ویکسین پر کام کیا جارہا ہے مگر تاحال اسے تیار نہیں کیا جاسکا تو جن علاقوں میں یہ بیماری عام ہے وہاں مچھروں سے بچا ہی تحفظ کا بہترین طریقہ ہے اور مچھروں سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ گھر پر ہی رہیں