وزیراعلیٰ مریم نوا کی ہدایت پر بازاروں میں خواتین کے تحفظ کیلئے’’ ویمن پولیس سکواڈ ‘‘قائم ،صوبے بھر میں گشت شروع کردیا
بازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین کے تحفظ کیلئے ’’ ویمن پولیس سکواڈ‘‘پیدل، سائیکل اورموٹر سائیکل سوار ٹیمیں بازاروں اورمارکیٹوں میں گشت کرینگی
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین،بچوں اورکمزور طبقات کیلئے قابل تحسین اور منفرد اقدام اٹھایا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے نمایاںبازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے’’ ویمن پولیس سکواڈ ‘‘قائم کر دیئے گئے اورصوبہ بھر میں گشت شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پربازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اوربچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی’’ ویمن پولیس سکواڈ‘‘ گشت کریں گی۔ ویمن پولیس سکواڈ کی پیدل، سائیکل اورموٹر سائیکل سوار ٹیمیں بازاروں اورمارکیٹوں میں گشت کریں گی۔ ویمن پولیس سکواڈبازا روں اورمارکیٹوں میں شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کرے گا۔ویمن پولیس سکواڈ بازاروں میں سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔ ویمن پولیس سکواڈ شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین،بچیوں کو پریشان کرنے کے واقعات کا سدباب بھی کرے گا۔ بازاروں میں عید کے رش کے باعث خواتین سے موبائل ،پریس چھیننے اورڈکیتی وغیرہ کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی۔خواتین نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کومارکیٹوں میں پہلی مرتبہ خواتین کے تحفظ کیلئے باقاعدہ ویمن پولیس سکواڈ کا قیام کو مستحسن اقدام قرار دیاہے ۔خواتین کے ساتھ ساتھ ہراسمنٹ کے واقعات کے بارے میں خواتین پولیس اہلکاروں کو آگاہ کرنا آسان ہے۔خواتین نے کہا کہ ویمن پولیس سکواڈ کے قیام کے بعد شاپنگ کے دوران خود کو زیادہ محفوظ اورمطمئن تصورکرتے ہیں۔وزیراعلی نے کہا ہے بازاروں اور گلیوں میں خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا