اسلام آباد،مظفرآباد(آئی این پی )آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے قیامت خیز زلزلے کے شہدا ء کی 21ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ،اس موقع پر آزادکشمیر اور ملک بھر میں شہدا کیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،لوگوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی و دعائیں کیں اور پھول چڑھائے ،آزادکشمیر بھر میں عام تعطیل رہی ۔8اکتوبر2005 کے ہولناک زلزلے کی تباہ کاریاں اور لرزہ خیز یادیں 21 سال بعد بھی تازہ ہیں۔