حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کا استعمال نہیں کیا گیا:وزارت اطلاعات

 عالمی میڈیا مکہ  دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے استعمال پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے
افواج کی کسی بھی قسم کی تعیناتی اگر ضروری ہوئی تو اس کی تفصیلات متعلقہ حکام خود فراہم کریں گے
اسلام آباد (آئی این پی )وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق خبر مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت  قرار دے دی۔  وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ فیکٹ چیک کے مطابق حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق  نیویارک ٹائمز کی خبر مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔  عالمی میڈیا کو ایک بار پھر نشاندہی کی جاتی ہے کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے استعمال پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔  افواج کی کسی بھی قسم کی تعیناتی اگر ضروری ہوئی تو اس کی تفصیلات متعلقہ حکام خود فراہم کریں گے۔