اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا "پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ" لندن کی عدالت میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہر ریاست مخالف سازش بین الاقوامی عدالتوں اور فورمز پر شکست کھا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ درحقیقت پاکستان کے حق میں آیا ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان کے دشمن اور ان کے آلہ کار ہر میدان میں ناکامی کا شکار ہوں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے مفادات کے خلاف کسی بھی کوشش کو بین الاقوامی سطح پر کامیابی نہیں مل سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ جو اندرونی اور بیرونی سطح پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہا، اس کی ہر سازش ناکام ثابت ہوئی ہے۔عطا تارڑ کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں بھی تبصرے شروع ہو گئے ہیں، جہاں انہیں پی ٹی آئی کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر ناکام بنانے والے اقدامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔