سردیوں میں مچھلی کے تیل کے حیرت انگیز فوائد

سردیوں میں مچھلی کے تیل کے حیرت انگیز فوائد

مچھلی کا تیل مچھلی کے ٹشوز سے حاصل ہوتا ہے اور اس میں اومیگا-3 فیٹی ایسڈز خاص طور پر آئیکوساپینٹا نوئیک ایسڈ (EPA) اور ڈوکوسا ہیگزا نوئیک ایسڈ (DHA) موجود ہوتے ہیں۔

یہ مرکبات بعض آئیکوسانوئڈز کے بنیادی اجزاء بناتے ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔مچھلی کے تیل کے صحت پر کئی فوائد ہیں، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں:

جلد کی صحت: سرد ہوا اور خشک موسم جلد کو خشکی کا شکار کر دیتے ہیں، لیکن مچھلی کا تیل جلد کو نمی بخشتا اور خشکی سے محفوظ رکھتا ہے۔
بالوں کی مضبوطی: سردی بالوں کو بھی متاثر کرتی ہے، لیکن مچھلی کا تیل بالوں کو مضبوط، چمکدار اور صحت مند رکھنے میں مددگار ہے۔
وٹامن ڈی کا ذریعہ: خزاں اور سردیوں میں سورج کی روشنی میں کمی کی وجہ سے وٹامن ڈی کی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔ ایسے میں مچھلی اور مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس وٹامن ڈی کے حصول کا قدرتی اور مؤثر متبادل ہو سکتے ہیں۔