پپیتا بہت سے لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے اور اسے دن کے کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔
تاہم، صبح نہار منہ پپیتے کا جوس پینے سے اس کے غذائی اجزاء اور انزائمز، جیسے پاپین، جسم میں زیادہ مؤثر طریقے سے جذب ہوتے ہیں، جو صحت کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتے ہیں۔
1. ہاضمے کیلئے بہترین
پپیتے میں موجود پاپین انزائم پروٹین کو توڑنے میں مدد دیتا ہے، جس سے اپھارہ، قبض اور گیس کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
2. قوت مدافعت بڑھانے میں معاون
خالی پیٹ پینے سے وٹامن سی تیزی سے جذب ہوتا ہے، جو خون کے سفید خلیوں کی پیداوار بڑھاتا ہے اور جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس، جیسے بیٹا کیروٹین، خلیات کو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتے ہیں۔
3. وزن کنٹرول کرنے میں مددگار
پپیتے کا جوس کم کیلوریز اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے، جو بھوک کم کرتا ہے اور وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر صبح کے وقت اسے پینے سے دن بھر زیادہ کھانے کی خواہش کم ہوتی ہے۔
4. جلد اور بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ
وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پپیتے کا جوس جلد کی جھریوں کو کم کرتا ہے اور بالوں کو صحت مند اور چمکدار بناتا ہے۔
5. دل کی صحت کیلئے بہترین
پوٹاشیم، فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی موجودگی کے باعث پپیتے کا جوس بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے اور صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھتا ہے، جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات کم ہوتے ہیں۔