ماہرہ خان نے کراچی کے لیے جذباتی نوٹ لکھ کر معافی مانگی

ماہرہ خان نے کراچی کے لیے جذباتی نوٹ لکھ کر معافی مانگی

ویب ڈیسک: سپرسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی نوٹ کے ذریعے کراچی سے معافی مانگ لی۔

ماہرہ خان نے اپنے نوٹ میں شہر کی گلیوں اور چھوٹی بستیوں کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کبھی کبھی شہر کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بہت زیادہ ہے، بجلی کی کمی اور روزانہ کھانے کی مشکلات عام ہیں، لیکن اس کے باوجود انہوں نے بچوں کی ہنسی، ماں کے بیٹے کے لیے تازہ پراٹھے، اور مختلف مذاہب کے عبادت خانوں کے قریب رہنے والے لوگوں کی پرامید مسکراہٹیں بھی دیکھیں۔اداکارہ نے کہا کہ برنس روڈ سے اپنی ویڈیو کی شروعات کی اور پھر چھوٹی گلیوں کی بھی منظر کشی کی، اور آخر میں لکھا: "کراچی میں آپ سے پیار کرتی ہوں، مجھے افسوس ہے کہ ہم آپ کی دیکھ بھال نہیں کر سکے جس طرح آپ ہم سب کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔"