دھند سے پہلے فوگ لائٹس کو درست کرنے کا حکم

مسافروں کی پک اینڈ ڈراپ مختص بس سٹاپ کے علاوہ نہ کریں: فرید علی 
لاہورکرائم(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ٹرانسپورٹرز مالکان کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوامیٹنگ کی صدارت ڈی آئی جی سینٹرل زون سید فرید علی نے کی۔ڈی آئی جی سینٹرل زون سید فرید علی نے ٹرانسپورٹرز مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیش کیمروں اور ٹریکرز کی رسائی موٹرویپولیس کو دی جائے۔ جن بسوں میں ڈیش کیمرہ انسٹال نہیں ہو گا، موٹروے و ہائی ویز پر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ فٹنس سرٹیفیکیٹ کو گاڑی کی سکرین پر چسپاں کیا جائے۔ دھند آنے سے قبل ٹرانسپورٹرز مالکان فوگ لائٹس کو درست حالت میں کر لیں۔ ڈی آئی جی سید فرید علی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر مسافروں کی پک اینڈ ڈراپ مختص بس سٹاپ کے علاوہ نہ کریں۔ہائی ویز پر بس سٹاپ کے علاوہ پک اینڈ ڈراپ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، سخت اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔ چھوٹی گاڑیوں میں غیر قانونی سی این جی کا استعمال ممنوع ہے خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی آئی جی سید فرید علی نے کہا کہ مسافروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں ہیں لہذا بس عملہ مسافروں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئے، شکایت کی صورت میں فوری و موثر کارروائی کی جائے گی۔ٹال پلازہ اور مووی پوائنٹس پر تعینات افسران ٹکٹس کی سرپرائز چیکنگ کریں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سینٹرل زون نے ٹرانسپورٹرز مالکان کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے