اقدام صوبائی حکومت کی جامع کلین ایئر اور کلائمیٹ ریزیلینٹ حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 3 ارب روپے کی لاگت سے 30 جدید فوگ کینن الیکٹرک ٹرکوں پر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو بڑے شہری اور صنعتی علاقوں میں گردوغبار کم کرنے میں مدد دیں گے۔یہ اقدام صوبائی حکومت کی جامع کلین ایئر اور کلائمیٹ ریزیلینٹ حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد فضائی آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔حکام کے مطابق جدید فوگ کینن منصوبہ خاص طور پر آلودگی سے متاثرہ شہروں میں مثر کردار ادا کرے گا اور ہوا میں موجود مضر ذرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔لاہور ایئر امپروومنٹ فریم ورک کے تحت 2 ارب 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے صاف ہوا کے لیے مربوط پروگرام شروع کیا جائے گا۔