نوانکوٹ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)نوانکوٹ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالے کی زد میں آکر7 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ ایدھی فا ئونڈیشن کے ترجمان کے مطابق نوانکوٹ کے علاقے نیازی اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے 7 سالہ بچی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ،پولیس کاکہنا ہے کہ عائشہ سڑک کنارے کا رہی تھی ،حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔