فیصل آباد: کھڑے ٹرالے سے تیز رفتار ٹرالہ ٹکرا گیا ایک شخص جاں بحق

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)فیصل آباد خانوآنہ بائی پاس چوک، ستیانہ روڈ پر ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 فیصل آباد کو اطلاع موصول ہوتے ہی متعدد ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ٹرالہ ٹائر پنکچر ہونے کے باعث سڑک کنارے کھڑا تھا جہاں اس کا کنڈکٹر ٹائر تبدیل کر رہا تھا۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرالہ  کھڑے ٹرالے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کنڈکٹر موقع پر جاں بحق ہو گیا