ٹک ٹاک پر محبت، 5 بچوں کی ماں نے خلع کے بعد عبدالرحمن سے شادی کر لی, عدالت میں بچوں کے رونے سے ماحول افسردہ

ٹک ٹاک پر محبت، 5 بچوں کی ماں نے خلع کے بعد عبدالرحمن سے شادی کر لی, عدالت میں بچوں کے رونے سے ماحول افسردہ

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی رہائشی پانچ بچوں کی ماں ثنا نے ٹک ٹاک کے ذریعے عبدالرحمن نامی شخص سے تعلقات استوار کیے اور بعدازاں پہلے شوہر سے خلع لے کر عبدالرحمن سے شادی کر لی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید کی عدالت میں ہوئی، جہاں خاتون ثنا کو پولیس کی وساطت سے پیش کیا گیا۔عدالت میں ثنا نے مؤقف اختیار کیا کہ "میں نے خلع لے لی ہے، اس لیے اب سابق شوہر شہباز کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی۔" تاہم شہباز نے کہا کہ اسے علم ہی نہیں کہ کب اور کیسے خلع ہوئی۔سماعت کے دوران بچے زار و قطار روتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ "ہماری ماں ہمیں چھوڑ کر کیسے جا سکتی ہے؟"عدالت کی اجازت ملنے پر ماں نے بچوں کے ہاتھ چھوڑ دیے اور اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی۔قانونی ماہرین نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ خلع کے بعد عدت پوری کرنا اور یونین کونسل کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے، مگر ثنا نے عدت مکمل نہیں کی اور نہ ہی کوئی سرکاری دستاویز حاصل کی۔