خلع کے بعد جہیز تنازع پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس

خلع کے بعد جہیز تنازع پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے خلع اور جہیز کے تنازع سے متعلق کیس میں اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذہنی تشدد کو نظر انداز کرنا بڑی غلطی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ بن گیا ہے کہ اگر بیوی کو مکا یا تھپڑ ماریں تو اسے ٹارچر سمجھا جاتا ہے، لیکن ذہنی تشدد سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عورتیں کمپرومائز زیادہ کرتی ہیں جبکہ مرد ان کے مقابلے میں صرف 1 فیصد بھی قربانی نہیں دیتے۔جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر علیحدگی ہو گئی ہے تو عورت کو عزت سے رہنے دیا جائے، شادی کے وقت دی گئی سلامی ہمیشہ بیوی کی ہوتی ہے، اور اگر مرد بیوی کے ساتھ اچھی زندگی گزارنا چاہتا ہے تو سلامی لینے کے بجائے عزت اور سمجھداری کا مظاہرہ کرے۔