شاہدرہ ٹاؤن کی محبت کی شادی کرنے والی لڑکی شوہر کو چھوڑ کر عدالت میں پہنچی

شاہدرہ ٹاؤن کی محبت کی شادی کرنے والی لڑکی شوہر کو چھوڑ کر عدالت میں پہنچی

شاہدرہ ٹاؤن کی ایک لڑکی ظل ہما نے عدالت میں شوہر عبدالباسط کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور اپنی والدین کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی کی عدالت میں لڑکی کو پیش کیا گیا جہاں شوہر عبدالباسط نے اہلیہ کے ماں باپ کے دباؤ میں ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور درخواست دائر کی تھی کہ اسے شوہر کے ساتھ رہنے کا موقع دیا جائے۔عدالت میں فاضل جج نے لڑکی سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے عبدالباسط سے شادی کی تھی؟ جس پر لڑکی نے تصدیق کی۔ جب جج نے پوچھا کہ کیا وہ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہیں؟ تو لڑکی نے جواب دیا کہ "نہیں، میں ماں باپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں"۔شوہر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ لڑکی کو شوہر کے ساتھ رہنے کا موقع دیا جائے کیونکہ وہ ماں باپ کے دباؤ میں ہے، لیکن لڑکی نے بات کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں عدالت نے لڑکی کے بیان پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے ماں باپ کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔لڑکی اپنے والدین کا بازو پکڑ کر پولیس سیکیورٹی کے ہمراہ عدالت سے روانہ ہو گئی، جب کہ شوہر عبدالباسط عدالت کے باہر روتا رہا۔

شیئر کریں: