وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن معاہدے کو تاریخی موقع قرار، عالمی برادری سے عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن معاہدے کو تاریخی موقع قرار، عالمی برادری سے عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے سے متعلق امن معاہدے کو ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے قیادت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ قطر، مصر اور ترکی کی قیادت نے امن معاہدے کی کامیابی میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ناقابلِ بیان مظالم سہے ہیں، اور عالمی برادری کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایسا ظلم دوبارہ نہ دہرایا جائے۔

وزیراعظم نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض قوتوں اور غیر قانونی آبادکاروں کو ان جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو صدر ٹرمپ کی امن کی کوششوں کو سبوتاژ ہونے سے بچانے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے یقین دلایا کہ پاکستان برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے امن، وقار اور حقِ خود ارادیت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔