معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے حالیہ انسٹاگرام اسٹیٹس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد فیشن ڈیزائنر زین احمد سے ان کی علیحدگی کی افواہیں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے اسٹیٹس میں خود کو ’سنگل‘ قرار دیا۔ گلوکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔آئمہ بیگ کی جانب سے ’سنگل‘ لکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور بعض صارفین نے اسے زین احمد سے مبینہ علیحدگی سے جوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے کینیڈا میں مقیم فیشن ڈیزائنر زین احمد سے اگست 2025 میں شادی کی تھی۔ شادی کے چند ہی ماہ بعد دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔تاہم آئمہ بیگ یا زین احمد کی جانب سے تاحال علیحدگی یا طلاق کی افواہوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی