فلپائن: باگیو میں درمیانے درجے کا زلزلہ، شہری خوفزدہ، سکول اور دفاتر بند

فلپائن: باگیو میں درمیانے درجے کا زلزلہ، شہری خوفزدہ، سکول اور دفاتر بند

فلپائن کے شمالی پہاڑی شہر باگیو میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے درمیانے درجے کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

 زلزلے کا مرکز شہر کے قریب واقع علاقے ’’پوگو‘‘ میں تھا۔ ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، بعد میں محکمہ ارضیات نے اسے 4.4 کی شدت قرار دیا۔زلزلے کے باعث شہر کے دفاتر، ہسپتال اور عوامی مقامات خالی ہوگئے اور باگیو کے میئر بینجامن ماگالونگ نے شہر کے تمام پرائمری اور ہائی اسکول بند کرنے کا حکم دیا۔ شہر کی آبادی تقریباً 3 لاکھ 66 ہزار ہے۔

باگیو سٹی ہیلتھ آفس کے منتظم رالف کابیواگ نے بتایا کہ عمارتوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔ فلپائن محکمہ زلزلہ کا کہنا ہے کہ زلزلہ کم شدت کا تھا، لیکن زیرِ زمین کم گہرائی کے باعث جھٹکے زیادہ محسوس کیے گئے، اور نقصانات کا جائزہ جاری ہے۔