پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال: بعض مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب

پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال: بعض مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بیشتر مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے تاہم کچھ مقامات پر درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 دریائے سندھ:

تربیلا: 1 لاکھ 96 ہزار کیوسک
کالا باغ: 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک
چشمہ: 1 لاکھ 78 ہزار کیوسک
تونسہ: 1 لاکھ 61 ہزار کیوسک
(تمام مقامات پر صورتحال نارمل ہے)
 دریائے چناب:

مرالہ: 56 ہزار کیوسک
خانکی: 68 ہزار کیوسک
قادر آباد: 75 ہزار کیوسک
ہیڈ تریموں: 80 ہزار کیوسک
(تمام مقامات نارمل)
پنجند: درمیانے درجے کا سیلاب، 2 لاکھ 34 ہزار کیوسک
 دریائے راوی:

جسڑ: 8 ہزار کیوسک
شاہدرہ: 10 ہزار کیوسک
بلوکی: 29 ہزار کیوسک
سدھنائی: 23 ہزار کیوسک
(تمام مقامات پر صورتحال معمول کے مطابق)
 دریائے ستلج:

گنڈا سنگھ والا: درمیانہ سیلاب، 1 لاکھ 1 ہزار کیوسک
ہیڈ اسلام: درمیانہ سیلاب، 81 ہزار کیوسک
سلیمانکی: نچلا سیلاب، 90 ہزار کیوسک
پی ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں کے کنارے غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1129 پر رابطہ کریں۔