113 ریلوے حادثات ،36 انسانی غلطی، 77 بار ٹیکنیکل فالٹس وجہ بنے

 536 خطرناک ریلوے پھاٹکوں میں سے صرف 168 کو اپ گریڈ کیا گیا 
 ایک پٹری کی بحالی پر 20 لاکھ، کمزور پلوں کی مرمت پر 98 کروڑ  درکار ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان ریلوے میں گزشتہ تین  برس کے عرصے میں   113 ریلوے حادثات ریکارڈ کئے گئے  ،ان   حادثات میں انسانی غلطیوں اور تکنیکی خرابیوں کی نشاندہی ہوئی ہے ۔دستاویزات کے مطابق یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2024 تک مجموعی طور پر 113 حادثات پیش آئے جن میں 36 انسانی غلطیوں جبکہ 77 بار ٹیکنیکل فالٹس وجہ بنے۔ریلوے دستاویز کے مطابق ملک بھر میں 536 خطرناک ریلوے پھاٹکوں میں سے اب تک صرف 168 کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اسی عرصے میں پاکستان ریلوے نے 6 ہزار 49 مال گاڑیاں چلائیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 6 پٹریوں کی مرمت پر 31 ارب روپے کی لاگت آئے گی، ایک پٹری کی بحالی پر 20 لاکھ روپے جبکہ کمزور پلوں کی مرمت پر 98 کروڑ روپے درکار ہیں۔حادثات کے خطرات کم کرنے کیلئے  نئے منصوبے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں