سونے کی قیمت عالمی سطح پر پہلی بار 4 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوزکرگئی

 واشنگٹن (آئی این پی  )سونے کی قیمت المی سطح پر تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار  ڈالر فی اونس سے تجاوزکرگئی۔ غیرملکی خبر  رساںادارے کے مطابق سو نے کی قیمت میں اضافہ عالمی اقتصادی اورجغرافیائی غیریقینی صورتحال کے باعث ہوا اور سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا خریدا ہے۔ امریکی فیڈرل ریزروکی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقعات کو بھی سونے کی قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔  رپورٹ  کے  مطابق 2025 میں اب تک سو نے کی قیمت عالمی سطح پر 52 فیصد بڑھ چکی ہے،2024 میں سونیکی عالمی سطح پر قیمت میں 27 فیصد اضافہ ہوا تھا۔پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز   فی تولہ سونے کابھا 1500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے ہوگیا۔