دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوزکرگئی

12 امیر افراد کے پاس چار ارب سے زائد انسانوںسے زیادہ دولت ہے
 ارب پتی افراد میںسرِفہرست ٹیسلا اورسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک ہیں
۔رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے
واشنگٹن(آئی این پی) عالمی فلاحی ادارے آکسفیم کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 12 امیر ترین افراد کے پاس چار ارب سے زائد لوگوں سے زیادہ دولت موجود ہے۔ آکسفیم کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ارب پتیوں کی مجموعی دولت 2025 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اوردنیا میں پہلی 12 ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ارب پتی افراد میںسرِفہرست ٹیسلا اورسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک ہیں۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ارب پتیوں کی مجموعی دولت میں 16.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 18.3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی
 ہے