30سالہ مشتبہ شخص موقع سے فرار، جسے بعد میں گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا
ترانہ (آئی این پی )البانیہ کی عدالت میں دورانِ سماعت فائرنگ سے جج ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپیل کورٹ میں جج ایسٹریٹ کالاجا کو کمرہ عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران ایک شخص (مدعا علیہ) نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق 30 سالہ مشتبہ شخص موقع سے فرار ہو گیا جسے بعد میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ البانیہ کے وزیرِ اعظم ایڈی رام کی جانب سے عدالت میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔