بھارتی چیف جسٹس پر وکیل نے جوتا پھینک دیا

نئی دہلی(آئی این پی)  سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا،  دوران سماعت وکیل نے بھارتی چیف جسٹس  بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو چیف جسٹس بی آر گوائی نے دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک  71 سالہ وکیل نے  نعرے بازی شروع  کی اور چیف جسٹس آف انڈیا پر جوتا پھینک دیا۔جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔