اسرائیل ظلم روکے، دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے، پیڈرو سانچیز
میڈرڈ(آئی این پی )ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔ہسپانوی وزیراعظم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔