پشاور، گندم سکینڈل کیس میں 5ملزمان پر فرد جرم عائد

پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کی اینٹی کرپشن عدالت نے گندم اسکینڈل کیس میں نامزد 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔کیس کی سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی۔ ملزمان محمد ارشد، محمد خالد، قاضی جنید، طلا محمد اور محمد عاطف عدالت میں پیش ہوئے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عثمان عابد شاہ تاحال روپوش ہیں، ملزمان اضاخیل نوشہرہ کے گندم اسٹوریج گودام میں ملازم تھے جنہوں نے ملی بھگت سے 1700 ٹن گندم غائب کی۔