راولپنڈی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں حاضری معافی منظور کرتے علیمہ خان کو 23 فروری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پہلے تاریخ 23 تھی پھر 20 ہوگئی اور علیمہ خان کو اس تبدیلی کا علم نہیں۔عدالت نے مقدمے کے آخری دونوں گواہ تفتیشی افسروں کو بھی طلب کر لیا۔