26 نومبر 2024 احتجاج کیس: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

 عدالت نے  علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مستردکر کے گرفتاری کا حکم دیا‘سماعت آج ہوگی
راولپنڈی(آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 احتجاج پر درج مقدمہ میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی، ملزمہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک جبکہ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت پیش ہوئے۔سماعت کے دوران 5 ملزموں کے وکلا کی جانب سے 10 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی ‘ عدالت نے ملزمہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔بعدازاں عدالت نے علیمہ خان کے خلاف مقدمہ کی سماعت آج  تک ملتوی کر دی  ۔