ایک صوبے کے وزیراعلی کو دو راتوں سے سڑک پر بٹھا رکھا ہے، بانی ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کی صحت کیساتھ غفلت برتی گئی
بانی پی ٹی آئی کو ایسے ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے مرض کی تشخیص کیلئے ماہرین ہی موجود نہیں، ذاتی معالجین کو ملنے دیا جائے: میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا ہے دو دن سے جو ہمارے ساتھ کیا گیا اس پر سخت مذمت اور غصے کا اظہار کرتا ہوں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ ایک صوبے کے وزیراعلی کو دو راتوں سے سڑک پر بٹھا رکھا ہے، رات 3 بجے تک اڈیالہ اور صبح 10 بجے سے سپریم کورٹ کے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کی صحت کیساتھ غفلت برتی گئی، بانی پی ٹی آئی کو ایسے اسپتال لایا گیا جہاں ان کیمرض کی تشخیص کیلیے ماہرین ہی موجود نہیں، ہم صرف یہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان سے ملنے دیا جائے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ ہم آئین میں رہ کر جدوجہد کرتے اور مکالمے کرتے ہیں، سارے دروازے بند کرکے ہمیں دیوار سے لگایا جائیتوہم پرامن احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا ڈاکٹرز کی ملاقات کا جواب آئے گا تو اگلا لائحہ عمل طے ہوگا، ہمیں نفی میں جواب دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ملنے دیا نہیں جا رہا، ہم ابھی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جا کر لائحہ عمل طے کریں گے