لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ انوسٹیگیشن پولیس نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنی بھابھی کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی دایت اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شیراکوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے رائیونڈ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم نے ڈیڑھ سال قبل گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بھابھی ساجد بی بی کو قتل کرکے روپوش ہو گیا تھا