لاہور (کرائم رپورٹر )خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام اور متاثرہ خواتین کو فوری انصاف فراہمی کیلئے اکتوبر کے دوران سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے مختلف نوعیت کے 39 ہزار 769 کیسز میں خواتین کو پولیس مدد اور قانونی معاونت فراہم کی جبکہ خواتین کیخلاف مختلف جرائم کے 1 ہزار 869 مقدمات درج کیے گئے اور 124 کیسز میں انکوائری جاری ہے۔ترجمان کے مطابق اکتوبر میں گھریلو تشدد کے 18 ہزار 959 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے سیف سٹی کی معاونت سے 18 ہزار 498 کیسز حل کر لیے گئے۔ خواتین شناخت ظاہر کیے بغیر بھی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سیمسائل شیئر کر سکتی ہیں۔ خواتین ہنگامی صورتحال یا ہراسانی کی شکایت پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15، ویمن سیفٹی ایپ کے لائیو چیٹ اور ویڈیو کال فیچرز کے ذریعے مدد حاصل کر سکتی ہیں۔ شہری گھریلو تشدد، ہراسانی یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطے کیلئے 15 ڈائل کرکے 2 دبائیں۔