سردیوں کی ،مچھلی کی قیمت کو پر لگ گئے

کالا رہو، ملہی، سول،سنگھاڑی، چڑا ،ڈمرا مچھلی 450 سے 600روپیکلو فروخت، مٹن ،بیف بھی مہنگابیچاجارہا
لاہور(خصوصی رپورٹ)سردیوں کی آمدکے ساتھ ہی مختلف اقسام کی مچھلی کی طلب میں اضافے پراوپن مارکیٹ میں قیمتیں بھی بے قابو ہو گئیں۔مارکیٹ میں کالا رہو، ملہی، سول، سنگھاڑی، چڑا اور ڈمرا سمیت دیگر اقسام کی مچھلی 450سے 600روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ گل فام مچھلی کی قیمت 1200روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب مٹن کی سرکاری قیمت 1600روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں 3000سے 3300روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہیجبکہ بیف بھی سرکاری نرخ 800روپے فی کلو کے بجائے 1400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔