مچھلی فارم میں2بھائیوں سمیت3بچے ڈوب گئے

 دو بھائی علی اور عثمان، حسنین شامل ، بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں ، ملک کی گرفتار ی کیلئے چھاپے 
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں 2سگے بھائیوں سمیت 3 بچے مچھلی فارم پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ صوئے اصل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا دو سگے بھائیوں سمیت تین بچے مچھلی فارم پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں علی اور عثمان سگے بھائی تھے12 سالہ حسنین بھی نہاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاتین بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مزید قانونی کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ فش فارم کے مالک کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اورجلد ہی فش فارم کے لیے مالک کو گرفتار کرلیا جائے گادوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نیاظہار افسوس کیاڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیاڈی آئی جی آپریشنز کا تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔