تمام سرکاری و نجی سکول 10جنوری تک بند رہیں گے،سیکرٹری سکولز کا نوٹیفکیشن
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔ چھٹیوں کا آغاز آئندہ ماہ 20 دسمبر سے ہوگا۔ سیکرٹری سکولز پنجاب خالد نذیر وٹوکی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی چھٹیوں کا سلسلہ 10 جنوری 2025 تک جاری رہے گا،سکولوں میں موسم سرما کیلئے 20 دن کی چھٹیاں ہوں گی۔