لاہور (کرائم رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی شہزاد ہ سلطان کو آئی جی ریلوے کی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔آئی جی ریلوے کی سیٹ وصال فخر سلطان کے تبادلے کے بعد خالی ہوئی تھی۔شہزادہ سلطان کا چند روز پہلے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تبادلہ کیا گیا تھا۔جو ایک ہفتے بعد ہی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان 2 سال ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی سیٹ پر تعینات رہے۔