سوات(خصوصی رپورٹ )وادی کاغان میں برفباری سیپہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی،یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، بابوسر ٹاپ پر تقریبا 3 انچ جبکہ لولوسر جھیل اور دیگر بالائی مقامات پر 2 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، برفباری کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ،بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے، مقامی آبادی نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ سیاحوں کو بھی سرد موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔