دریائے نیلم کا پانی جم گیا‘ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا:محکمہ موسمیات
بالاکوٹ(آئی این پی )وادی کاغان میں شدید سردی سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا جبکہ مختلف مقامات پر آبشاریں، جھرنے اور جھیلیں بھی منجمد ہوگئیں۔ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے ہونے والی برفباری کا سلسلہ تھم گیا جبکہ آزاد کشمیر کی گریس ویلی میں شدید سردی کے باعث دریائے نیلم پر پانی جم گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے