مفتی محمود مرکز کے باہر تجاوزات ہٹانیکی کوشش پر کشیدگی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی محمود مرکزپشاور کے باہر تجاوزات ہٹانیکی کوشش پر کشیدگی پھیل گئی ، جے یو آئی کے کارکن مرکز کے سامنے جمع ہوگئے،اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ مفتی محمود مرکز مسمار کرنیکے سنگین نتائج سامنے آئیں گے، والدکے نام سے منسوب مرکز کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینیکو تیار ہیں، مرکز تک پہنچنیکے لیے مخالفین کو کارکنوں کی لاشوں سے گزرنا ہوگا۔