پشاور، مفتی محمود مرکز کی عمارت گرانے کا خدشہ، جے یو آئی رضا کار جمع ہوگئے

بلڈنگ کا نقشہ پاس ، کس طرح ضلعی انتظامیہ عمارت کے خلاف آپریشن کرے گی؟ مولانا احمد
پشاور(آئی این پی )پشاور میں جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مفتی محمود مرکز کو گرائے جانے کے خدشے کے پیش نظر پارٹی کے رضا کار عمارعت کے گرد جمع ہوگئے۔اس موقع پر سابق ناظم زبیر علی بھی جمعیت علما اسلام کے رضاکاروں کے ساتھ موجود ہیں، نگران مفتی محمود مرکز مولانا احمد درویش نے کہا کہ ہم نے اس بلڈنگ کا نقشہ پاس کیا ہے پھر کس طرح ضلعی انتظامیہ اس کے خلاف آپریشن کرے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے سے باقاعدہ بلڈنگ کا نقشہ پاس کیا گیا ہے اس وقت کیوں ہمیں نہیں کہا گیا، لوگوں سے کاروبار چھینا جارہا ہے، غریب عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان دیا گیا۔مولانا احمد درویش نے کہا کہ ہم آج یہاں بھیٹے ہیں اپنے سالاروں اور ورکرز کے ساتھ ضلعی انتظامیہ یہاں آکر دیکھے، ہم نے کوئی تجاوز نہیں کیا اور جو سڑک بند ہے، وہ حکومت نے سیکیورٹی کی وجہ سے بند کی ہے