مرکز کو گرانے کے لیے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے، جے یو آئی
پشاور( آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے پشاور میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ مفتی محمود مرکز کو گرانے کا معاملہ ختم ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مرکز کو گرانے کے لیے نہ تو کوئی نوٹس جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی انتظامیہ کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔جے یو آئی کے مطابق سیکیورٹی الرٹ موصول ہونے کے بعد مرکز کی حفاظت کے پیش نظر دیوار تعمیر کی گئی تھی، جبکہ سروس روڈ پولیس کی جانب سے بند کی گئی تھی۔ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی کے اس مؤقف کو بھی تسلیم کرلیا ہے، جس کے بعد مفتی محمود مرکز کو گرانے سے متعلق پیدا ہونے والی صورتحال ختم ہوگئی ہے۔