مولانا فضل الرحمان مفتی محمود کانفرنس میں احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے:ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد(آن لائن)حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں15 اکتوبر کو ملتان میں مفتی محمود کانفرنس کے موقع پر احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان ہوگا۔ ترجمان جے یوآئی کے مطابق 15 اکتوبر کو ملتان میں مفتی محمود کانفرنس ہوگی ۔ ترجمان کے مطابق کانفرنس عوامی حقوق کے تحفظ ،مہنگائی اور بدامنی کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی ۔