ملک بھر میں پولیو وائرس کا خطرہ بدستور برقرار

پولیو لاعلاج مرض، بچاؤ صرف ویکسین کے ذریعے ہی ممکن ہے،والدین بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں
 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں پولیو مہم کے  6روز میں 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل گئی، ملک بھر کے منتخب اضلاع میں بلا تعطل جاری ہے۔مہم کے دوران تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیںانسدادِ پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں،پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو کی یہ مہم بیک وقت جاری ہے رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، نیشنل ای او سی ترجمان کاکہناہے کہ ملک بھر میں پولیو وائرس کا خطرہ بدستور برقرار ہے،پولیو لاعلاج مرض ہے، اس سے بچاؤ صرف ویکسین کے ذریعے ہی ممکن ہے، والدین بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں،اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کی پولیو ویکسی نیشن یقینی بنائیں،والدین اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں،ترجمان این ای او سی کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے 13 منتخب اضلاع میں 91 لاکھ 26 ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،سندھ کے 20 اضلاع میں 70 لاکھ 19 ہزار سے زائد بچوں کو پولیوقطرے پلائے جا چکے ہیں، خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 46 لاکھ 73 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،بلوچستان کے 31اضلاع میں 22 لاکھ 12 ہزاربچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، جی بی کے 3اضلاع میں ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،آزاد کشمیر کے 2اضلاع میں تقریباً 1 لاکھ 92 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں