کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ

کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ

ویب ڈیسک:کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے کے بعد سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

پولیس نے سٹیشن پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے، اور درجنوں پولیس اہلکاروں کے علاوہ بم ڈسپوزل سکواڈ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ غیر متعلقہ افراد کا داخلہ سٹیشن پر بند کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او ریلوے کے مطابق عالمی اجتماع کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، اور کل شرکاء کے انخلاء کے دوران اضافی نفری تعینات کی جائے گی تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔