عید کی تعطیلات کے دوران لاہور میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، اور ڈولفن سکواڈ کی جانب سے سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔
ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں میں سٹریٹ کریمنلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس دوران 48 اشتہاریوں سمیت 284 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر مختلف مقدمات درج ہیں۔ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں سے 150 ریکارڈ یافتہ اور 58 عادی مجرمان کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں 28 عدالتی مفرور بھی گرفتار ہوئے۔شاہ میر خالد نے کہا کہ لاہور میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈولفن سکواڈ کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، سکیورٹی کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لئے انتظامات کو مزید فعال کیا گیا ہے۔