شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی صوئے اصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق چوکی صوئے اصل پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گلویڑا گائوں سے گرفتار کر لیا۔ملزمان گائوں میں شادی کی تقریب میں سرعام اسلحہ نمائش اور فائرنگ کر رہے تھے۔ملزمان ارسلان اور جابر سے 30 بور کے2 پستول برآمد کرکے  مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔